بھارت پہلگام ڈرامہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے، علامہ مرید نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
خطبہ جمعہ دیتے ہوئے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے، شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسر اقتدار لوگوں میں منافقت ختم ہو جائے تو ملک ضرور ترقی کرے گا، حیرت ہے کہ انڈیا پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کی پاکستانی حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور مشترکہ طور پر تحقیقات کی پیش کش بھی کی ہے۔ مگر انڈیا اس کا الزام پاکستان پر عائد کر کے ایک جھوٹا بیانیہ بنانے کی سازش کر رہا ہے، تاکہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم اور کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹا سکے، ہم پوچھتے ہیں کہ جب دہشتگردی کا واقعہ ہوا تو بھارتی ارادے اور ایجنسیاں کہاں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ سب ڈرامہ نریندرامودی یہودیوں کو تقویت پہنچانے کیلئے کر رہا ہے تاکہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ علامہ مرید نقوی نے واضح کیا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کامقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بنا تو تمام مکاتب فکر اکٹھے تھے۔ پھر بھی جب ملکی سلامتی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم سب اپنے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، ہم مر جائیں گے کٹ جائیں گے، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، اس حکومت کی ساری مدد ترکی اور باقی ممالک کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔