بھارت(نیوز ڈیسک)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو کرکٹ کی جگہ کھلاڑیوں نے ریسنگ کا میدان سمجھ لیا، تھپڑ کے ایک اور کرکٹر نے ساتھی کھلاڑی کو لات دے ماری۔

گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، اس میچ میں پہلے ہوم ٹیم کے کپتان شبمن گل نے رن آؤٹ پر امپائرز کیساتھ تلخ کلامی کی بعدازاں حریف ٹیم کے پلئیر ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات دے ماری۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل تھی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ کے 14ویں اوور میں گجرات کی ٹیم نے ابھیشیک کیخلاف ایل بی ڈبلیو اپیل کے سلسلے میں ڈی آر ایس لیا، اس دوران بیٹر فزیوز علاج کروارہے تھے تاہم اس دوران شبمن گل آئے اور انہوں نے لات مار دی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان انہیں وقت ضائع کرنے سے روکنے کیلئے منع کررہے تھے۔

دوسری جانب آئی پی ایل میں مسلسل ہاتھا پائی کے واقعات نے جینٹل مین گیم اور بھارتی کرکٹرز کے رویے پر سوال اٹھادیا ہے جبکہ فینز گِل کے ردعمل پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی: ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ملتوی ہونے کا خدشہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

گیس کیلئے کی گئی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد

جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لِیما میں گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن میں 1000 برس پرانی انسانی باقیات ملی ہیں۔

کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک مقبرہ خالی پایا گیا جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی کے چار برتن اور کدو کے خول سے بنی تین اشیاء سامنے آئیں۔

قدرتی گیس کے ڈسٹریبیوٹر کیلیڈا کے لیے یہ دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے شہر میں کھدائی کے دوران 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشان دہی کی ہے۔

ماہرِآثارِ قدیمہ جوز ایلیاگا نے اس بات کی تصدیق کی کہ برتنوں پر ہوئی نقش و نگاری اور مخصوص کالا، سفید اور سرخ رنگ ان کا تعلق پری -انکن چانکے ثقافت سے جوڑتا ہے۔ یہ برتن اندازاً 1000 سے 1470 برس پرانے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اگر قاسم اورسلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے توایسی صورت میں برطانوی حکومت نے انہیں مظاہروں اورہجوم سےدور رہنے کی ہدایت کی ہے، عثمان شامی
  • گیس کیلئے کی گئی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد
  • امریکہ اور یورپ جانے کے منتظر افغان، غیر یقینی کی وجہ سے پریشان
  • صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران دل کی تکلیف کا سامنا، ہسپتال منتقل
  • سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فائرنگ سے جاں بحق
  • کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس
  • صبا قمر اچانک طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل
  • عورتوں کو بھی مرضی سے جیون ساتھی چُننے کا حق ہونا چاہیے؛ فضیلہ قاضی
  • جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
  • مشعال یوسفزئی کا پی ٹی آئی میں سیاسی سفر، صرف 2 سالوں میں صوبائی کابینہ سے سینٹ کیسے پہنچیں؟