تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیاد پر اپریل میں 55.20 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.05 فیصد تنزلی سے 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر21 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیاد پرتجارتی خسارے میں 35.
وفاقی ادارہ شماریات نے آگاہ کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران برآمدات 6.25 فیصد بڑھ کر 26 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں، اپریل میں ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 14.52 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر اس میں 14.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اپریل کے دوران درآمدات 5 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، اعداود شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 7.37 فیصد بڑھ کر 48 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہانہ بنیاد فیصد بڑھ کر لاکھ ڈالرز ڈالرز رہیں اپریل میں کے دوران بنیاد پر
پڑھیں:
ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی برآمدات پر نئی ٹیکس شرحیں نافذ کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درجنوں ممالک سے امریکہ آنے والی درآمدات پر 10 فیصد سے 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف (درآمدی محصولات) عائد کر دیے ہیں۔
یہ اقدام 1 اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل کیا گیا ہے تاکہ دیگر ممالک کو تجارتی معاہدوں پر رضامند کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا
وائٹ ہاؤس کے مطابق، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور آسٹریلیا و برطانیہ پر 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف لاگو ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو “دوطرفہ تجارتی تعلقات میں باہمی برابری کی مسلسل کمی” کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
کینیڈا پر خصوصی اضافہ: فینٹانائل بحران کا حوالہصدر ٹرمپ نے علیحدہ صدارتی حکم کے ذریعے کینیڈا پر موجودہ 25 فیصد ٹیرف بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے امریکہ میں منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی اسمگلنگ کو روکنے میں ناکامی کے ردِعمل میں لیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کی مسلسل غفلت اور جوابی اقدامات کی روش کے پیشِ نظر مجھے یہ قدم اُٹھانا ضروری لگا تاکہ موجودہ ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے۔
کون سے ممالک متاثر؟نئے ٹیرف سے تقریباً 69 ممالک متاثر ہوں گے جن کی فہرست امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف جبکہ روس کیساتھ تعلقات پر بھاری جرمانہ عائد کردیا
اگرچہ USMCA (امریکا-میکسیکو-کینیڈا معاہدے) کے تحت کچھ کینیڈین مصنوعات کو استثنیٰ حاصل رہے گا، باقی اشیاء پر یہ شرحیں لاگو ہوں گی۔
مزید اقدامات متوقعالجزیرہ کے مطابق آئندہ ہفتوں میں امریکی حکومت ’ٹرانس شپڈ اشیا‘ (یعنی وہ سامان جو کسی تیسرے ملک سے ہو کر آتا ہے) پر بھی ٹیرف لاگو کرنے کے لیے نئے ضوابط متعارف کرانے والی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ٹرمپ ٹیرف کینیڈا