ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قومی پالیسی سازی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار آئین اور قانون کی بالادستی سے مشروط ہے۔
(جاری ہے)
مثبت پالیسی کے اطلاق سے ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے میں کلیدی نتائج مرتب کیے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ان کے 3 سالہ صدارت کے دوران ادارے کی قومی اور بین الاقوامی کارکردگی تاریخ میں اہم باب کی حیثیت سے یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید بنانا ہے۔ وزیر دفاع نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان جدید آلات کی شمولیت سے سمندری دفاع کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔