اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) پولیس حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ بھارت کی مغربی ساحلی ریاست گوا کے ایک ہندو مندر میں منعقدہ سالانہ ’شری لارائی یاترا‘ تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

گوا اور اس کے پڑوسی ریاستوں مہاراشٹر اور کرناٹک سے لاکھوں عقیدت مند شری لارائی دیوی مندر میں منعقدہ اس سالانہ ہندو تہوار میں شریک ہوئے تھے۔

گوا کے ریاستی دارالحکومت پنجم میں پولیس افسر وی ایس چڈونکر نے بتایا، ''عقیدت مند ایک مذہبی رسم دیکھ رہے تھے کہ رسومات کے دوران پیدا ہونے والی افراتفری نے بھگدڑ کو جنم دیا۔‘‘

گوا کی بھگدڑ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

چڈونکر نے بتایا کہ زخمیوں میں کم از کم آٹھ افراد کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

گوا کے ریاستی وزیر صحت وشواجیت رانا نے بتایا کہ تقریباً 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ''پانچ افراد کی حالت نازک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔‘‘

یہ واقعہ جمعہ کی رات شیرگاؤ گاؤں میں سالانہ 'شری لارائی یاترا‘ تہوار کے دوران پیش آیا۔ یہ تہوار اپنی خصوصی تقریبات، جیسے آگ پر چلنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

بھاری سکیورٹی کی موجودگی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کی مضبوط ٹاسک فورس کے باوجود یہ بھگدڑ مچی۔

پولیس حکام ابھی تک بھگدڑ کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔

بھارت میں ’انسانی خداؤں‘ کی بھرمار کیوں؟

ایک سینئر پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کو بتایا، ''حالات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ مندر کے قریبی راستے پر ایک کھڑی ڈھلان پر سے ایک شخص گر گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

‘‘ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کی تعزیت

اس واقعے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر نے ''اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت‘‘ کا اظہار کیا۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ لارائی دیوی مندر میں مچنے والی اس ''المناک بھگدڑ سے گہرے صدمے میں ہیں۔

‘‘ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں زخمیوں کو داخل کیا گیا تھا اور وعدہ کیا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کو ''ہر ممکن تعاون‘‘ فراہم کیا جائے گا۔

بھارت میں مذہبی تہواروں کے دوران ہلاکت خیز بھگدڑ کے واقعات نسبتاً عام ہیں، جہاں چھوٹے علاقوں میں بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔ جنوری میں بھارت کے بڑے میلے مہا کمبھ، جو دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے، میں بھگدڑ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ادارت: عاطف بلوچ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے دوران نے بتایا گوا کے

پڑھیں:

نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی

کراچی:

شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔

زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک