اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال میں صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں اب تک 211 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔
غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر تین ماہ سے امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریڈم فلوٹیلا کے کارکنان کی کشتی پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیکا قانون صحافیوں کی آواز بند کرنے کی سازش ہے، صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ہڑتال کی کال دی، سب نے ساتھ دیا، 17 مئی کو ایبٹ آباد میں تاریخی مارچ ہوگا اور اس کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں ملین مارچ ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی پنجاب کا ’’ادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤ تحریک‘‘ چلانے کا فیصلہ
جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسرز پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی حکومت پنجاب کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کو متحد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کی ہدایات پر جماعت اسلامی پنجاب نے ’’ادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤ‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر ہمایوں، ڈاکٹر عصام، فائزہ رانا سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت پنجاب کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کو متحد کرے گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت پنجاب کی نجکاری پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی۔ کمیٹی سرکاری ملازمین کیساتھ مل کر احتجاجی کیمپ اور دھرنوں کا بھی لائحہ عمل بنائے گی۔