لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پر ہو سکے، ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدریاں ساجد میر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

معروف عالم دین اور سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ملک کے معروف دینی و سیاسی رہنما، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں دینی، سیاسی اور علمی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد میر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں قانون سازی کے عمل میں جس خلوص، دانائی اور بصیرت کے ساتھ انہوں نے خدمات انجام دیں، وہ قابل ستائش ہیں،ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پٴْر کرنا نہایت مشکل ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر، باوقار اور علم دوست شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین، اعتدال پسندی اور علم و حکمت کو فروغ دیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی دینی، علمی اور پارلیمانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو قوم کا بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک ملک میں دینی تعلیم، سیاست اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی افکار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ متعدد بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کے حامی رہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز شریف کا جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • گورنرسندھ کا مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • معروف عالم دین اور سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے سفیر کی ملاقات
  • میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیراعظم کا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی توثیق پر چین سے اظہارِ تشکر