قوم متحد ہے اور وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور ہر فرد اپنے ملک اور دین اسلام کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات جنگ کی طرف نہیں جائیں گے کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو اب تک حالات بہت بگڑ چکے ہوتے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے اگر پاکستانی قوم کو للکارا تو ہر بچہ، ہر فرد ملک کی حفاظت کے لیے میدان میں ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہے اور
پڑھیں:
پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی، مریم اورنگزیب
لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ سرحد پار کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش اس کی ’’تاریخی بھول‘‘ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔مریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے انصاف کی بات کر رہے ہیں جب کہ دوسری طرف بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ بھارت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ دوست ممالک سمیت عالمی برادری جان چکی ہے کہ بھارت ہی امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے۔
مریم اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا انجام بھارت خود لکھے گا کیوں کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنے قومی وقار، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کا دفاع کرے گا۔