اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں دوست ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی اعظم باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری پیٹرولیم و خزانہ، اور وزارتِ خارجہ سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں انفراسٹرکچر، توانائی، پیٹرولیم اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر زور دیا، انہوں نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کروائی، کہا کہ ان سرمایہ کاریوں کو عملی جامہ پہنا کر اقتصادی ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری اسحاق ڈار
پڑھیں:
پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
فائل فوٹو۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔
کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ انھوں نے کہا اقبال ڈے پر وہاں ایک ایونٹ ہو جاتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کبھی ان کا پرفارمنس آڈٹ ہوا ہے؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ نہیں ہوا۔
منزہ حسن نے کہا سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایوان اقبال میں ہوتے ہیں، کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت کی۔