پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگی، ریاض حسین پیرزادہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے ، ای-خدمت مرکز میں کام بڑی محنت اور لگن سے ہو رہا ہے، وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے)
ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ملک کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ای- خدمت مرکز عوام کو ایک چھت تلے 160 سے زائد خدمات فراہم کر رہا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ مرکز خطے کے لوگوں کے لیے بڑا ریلیف ہے، عوام کو فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں ایسے مراکز کا قیام قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی وزیر نے کہا ہے اور کے لیے
پڑھیں:
بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا:مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔
اپنے بیان میںر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا،دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر جنگ مسلط کی گئی تو انجام بھارت خود لکھے گا، اللہ کے کرم سے، اللہ کے فضل سے دشمن کا غرور خاک میں ملانے کو تیار ہیں۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا