دس قیدیوں کا پولیس کی حراست سے فرار، پانچ اہلکار اغوا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی42: سنگین مقدمات میں گرفتار 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے تمام 10 قیدیوں کے ساتھ 5 پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لسبیلہ کے 5 پولیس اہلکاروں کو منگوچھر کے علاقے مین سڑک سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ مسلح افراد کوئٹہ منتقل کیے جانے والے10 قیدیوں کو بھی لے گئے ہیں۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لسبیلہ سے حب پولیس کی قیدی وین میں 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدی وین منگوچر کے علاقہ سے گزر رہی تھی تومسلح افراد نے وین کو یرغمال بنالیا ۔
انہوں نے 10 قیدیوں کو فرار کروایا اور5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ۔ سنگین مقدمات میں نامزد 10 قیدیوں کو حب سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا اتھا۔واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
سانحہ نو مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :