سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025ء میں معذور، نابالغ یا قانونی مجبوری والے افراد کیلئے خاص اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں، جائیداد سی ڈی اے سے بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہو سکے گی۔ زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کی نئی ضمانتیں بھی ترامیم میں شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025ء جاری کر دیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترمیم کے بعد اب معاوضہ صرف نقد کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جا سکے گا، ڈپٹی کمشنر زمین اور بلڈنگز کیلئے الگ الگ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ترمیمی آرڈیننس سے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، تاخیر سے ادائیگی پر 8 فیصد سالانہ اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

آرڈیننس میں معذور، نابالغ یا قانونی مجبوری والے افراد کیلئے خاص اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں، جائیداد سی ڈی اے سے بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہو سکے گی۔ زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کی نئی ضمانتیں بھی ترامیم میں شامل کی گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی زندگی کے معیار کی بحالی لازم قرار دی گئی ہے، اکتوبر 2025ء سے پہلے کے زیر التواء کیس نئی پالیسی کے تحت نمٹائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس شامل کی

پڑھیں:

کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ

 کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں واپس اپنے ملک بھیجا گیاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نیلم ویلی میں جشنِ آزادی 2025ء کی تقاریب کا شاندار آغاز
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے طلب، 32 نکاتی ایجنڈا جاری
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 تا 8 اگست کا روسٹر جاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
  • حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ ملک بدر کرنے کا فیصلہ
  • زمین کا انتباہ ؛  2025ء میں بدلتا ہوا موسم اور ہماری ذمے داریاں
  • حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں بڑی کارروائی؛ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی برآمد
  • کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ