ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا صوبائی تنظیمی کنونشن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اتوار کے روز انٹرا پارٹی الیکشن ہو گا۔ تمام پونٹس نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا تنظیمی و تربیتی کنونشن

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی تنظیمی و تربیتی کنونشن گلگت میں شروع ہو گیا۔ کنونشن میں گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداران شریک ہوئے اور اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن میں مرکزی وائس چیئرمین احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات بھی شریک ہوئے۔ اتوار کے روز انٹرا پارٹی الیکشن ہو گا۔ تمام پونٹس نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔