گلگت بلتستان میں پاک فوج سے یکجہتی کی ریلیاں جاری، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارتی دھمکیوں کیخلاف گلگت بلتستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جی بی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بھارتی دھمکیوں کیخلاف گلگت بلتستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جی بی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سکردو، شگر اور غذر میں پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ سکردو میں کچورا کے مقام پر شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ غذر میں غازیان وطن ضلع غذر کے زیر اہتمام گاہکوچ میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فوج سے ریٹائرڈ غازیان نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور وطن کے دفاع کے لئے اپنے تن من دھن کی قربانی دینے کے عہد کا اظہار کیا۔ ادھر شگر میں علماء اور سول سوسائٹی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اظہار کیا جا رہا ہے کا اظہار کیا میں پاک فوج پاک فوج سے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔