بلوچستان اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کے غیر اخلاقی ریمارکس قابل مذمت، علامہ علی حسنین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ پی بی 40 پر مسلط نمائندے کا بلوچستان اسمبلی میں سیاسی مخالفین کیلئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال فارم 47 کے مسلط کردہ نمائندے کی اخلاقی اقدار اور اصلیت کو عیاں کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نام نہاد نمائندوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف غیر منتخب ہیں، بلکہ تہذیب اور اخلاقی اعتبار سے گرے ہوئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کے غیر اخلاقی ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ عوامی حلقوں میں شکست خوردہ اور مسترد شدہ عناصر مداری بن کر عوام کا دل نہیں جیت سکتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں ہزارہ ٹاؤن پر مسلط شدہ فارم 47 کے نام نہاد نمائندے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 40 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے خود پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حلقے پر مسلط کردہ نام نہاد نمائندہ حلقے سے غائب اور عوامی مسائل سے بے سروکار ہے۔ ایسے میں اسمبلی فلور پر سیاسی مخالفین کے لئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال نہ صرف فارم 47 کے مسلط کردہ نمائندے کی اخلاقی اقدار اور اصلیت کو عیاں کرتا ہے، بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عوامی نمائندگی کے دعویدار غیر مہذب افراد کو بات کرنے کا سلیقہ تک نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے روز اول سے ہی موصوف کو فارم 47 کا جعلی نمائندہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، آج بھی عوام کا یہی موقف ہے کہ اسمبلی میں بیٹھنے والے جعلی نمائندے اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے لوگ ہیں۔ انہیں اپنے ذاتی مفادات سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی میں علامہ علی حسنین فارم 47 کے نام نہاد
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔