کشمیری جذبے سے سرشار ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش امن ہے، بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد نےکشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا، کشمیری جذبے سے سرشار ہیں اور اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان، سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے شانگلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، مسلم لیگ لائرز فورم سمیت دیگر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی، اب جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئے گی تو پورا خیبر پختونخواہ اور شانگلہ کے عوام حاضر ہوں گے۔
امیر مقام نے بھارت کی پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے بھارت نے الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا ہے جو قابلِ افسوس ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش امن ہے، بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو شکست سے دوچار کرے گی۔ حالیہ کشیدگی کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزارے گئے تین سے چار دنوں کا تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جذبے سے سرشار ہیں اور پاکستان اور پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، یہ جذبہ ناقابل شکست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے جذبے اور پاکستان کے ساتھ محبت کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فوج کے شانہ بشانہ جنگ مسلط کی وفاقی وزیر بھارت نے پاک فوج کہا کہ
پڑھیں:
فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہیں جس طرح کام کرناچاہئے، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، انہیں کوئی شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں۔
بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی
مزید :