سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ کی پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی صورتِ حال سمیت بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔