پشاور ہائیکورٹ: حیات آباد سے لاپتا 5 افراد کے کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 5 افراد کے کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 5 مئی کو سماعت کرےگا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس سید ارشد علی،جسٹس صاحبزادہ اسداللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔
حکمنامے میں چیف جسٹس سے اس اہم کیس پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ عدالت نے کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی فیملی کو کسی بھی طرح ہراساں نہ کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پشاور ہائیکورٹ لاپتا افراد کیس لارجر بینچ تشکیل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ لاپتا افراد کیس لارجر بینچ تشکیل وی نیوز لارجر بینچ تشکیل پشاور ہائیکورٹ
پڑھیں:
راولپنڈی: چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی: تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کے 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم، بلال، علی، عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔
صادق آباد پولیس نے واردات کے بعد CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری اور 100 فیصد ریکوری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔