کیا بابراعظم کا اوپننگ سے دل بھر گیا؟ ٹیم ڈائریکٹر نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پشاور زلمی کے ٹیم ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے فرنچائز کپتان بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں اوپننگ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
میچ کے اختتام پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے ٹیم ڈائریکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس پلئیر ہیں اور انہوں نے خود اپنا نمبر تبدیل کیا ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابراعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں تاکہ ٹیم کا اسکور بہتر بنایا جاسکے اور حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جائے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم پی ایس ایل میں کیچز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ڈیبیو میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ اوپنر ہیں لیکن مڈل آرڈر میں کھیلے جو قابل دید تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کرلیا تھا، یہ پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں تیسری فتح تھی۔
اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ون ڈاؤن پوزیشن پر آکر 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی میچ میں
پڑھیں:
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ گلبہار کے علاقہ قادر آباد نہر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کراچی اور قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود قادر آباد نہر کے قریب فائرنگ سے وزیر رحمان ولد تور گل ساکن ضلع اپر کرم اور شہباز خان ولد نظر جان، محلہ اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی لگ کر جان بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ مقتولین موٹرکار میں جا رہے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔