وزیراعلیٰ سندھ کا اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی صحافیوں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
عالمی یوم آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے عالمی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے عالمی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے سچ کی خاطر جان کی قربانی دینے والے صحافیوں کو سلام اور اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی صحافیوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی آئینی حق ہے، سندھ میں صحافی سب سے زیادہ محفوظ اور آزاد ہیں، سندھ حکومت نے کسی صحافی کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافیوں کو سنسنی خیزی اور ریٹنگ کیلئے افواہ سازی سے گریز کرنا چاہیے، کینالوں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف ہر طرح کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔ صوبائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کو ہر طرح کی آزادی دے رکھی ہے، صحافی مثبت کاموں کو بھی سامنے لائیں، خصوصاً کراچی کے امیج کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ صحافیوں کو نے کہا کہ
پڑھیں:
پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)) بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدرآباد میں آل ریونیو سندہ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدراور سندھ ایمپلائز الائنس کمیٹی کے میمبر سید سردار علی شاہ کو پینشن کٹوتی کے سیاہ قانون کے خاتمے۔ بلوچستان کی طرح گروپ انشورنس و بئینول فنڈز ریٹائرڈ منٹ کے وقت ادائیگی۔اور ڈی۔آر۔اے وفاق کی طرز پر دینے کی مسلسل کامیاب جدوجھد کرنے پر ال ریان پی۔ٹی۔الف سٹی پینل حیدرآباد کی رہنماوں شبینا خان۔ ظفر جتوئی۔ فیصل رحیم میمن۔ تفضل آرائین۔ نعیم عباسی۔ عبیداللہ سمون۔ عارف مہر۔ آپا اسما۔ آپا نرگس سمقن اورصائم خان۔ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو اوردیگر نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکبادپیش کی۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی رات دن احتجاجی تحریک چلانے کے بعد سندھ حکومت نے ہمیں بات چیت کیلئے طلب کیا سندھ کے ملازمین کا جائز مطالبات سندھ حکومت کے آگے پیش کیئے اور ہم نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات فوری تسلیم کی جائیں تاہم چیف سیکرٹری اور دیگر سیکرٹری لیول کے افسران سے مزاکرات کے بعد اب ملازمین کے مطالبات منظوری کیلئے سندہ کیبنٹ کے اجلاس میں جلد پیش ہونگے اور نوٹیفیکشن نکلے گا۔