پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹ سے ہرا دیا۔
اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی 5 فتوحات کے بعد مسلسل تیسری شکست ہے، اس سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے شکست سے دوچار کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، جیت میں نمایاں کردار حسن نواز کا رہا، جنہوں نے 41 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں رائیلی روسو نے 27، فن ایلن 20 اور محمد وسیم نے 16 رنز بنائے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
شاداب خان کے بجائے سلمان علی آغا کی کپتانی میں کھیل رہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 158 رنز اسکور کیے تھے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 39 جبکہ محمد نواز 49 رنز کی اننگز کھیلی، کائل میئرز 22، جیسن ہولڈر 14 اور حیدر علی 10 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے۔
کولن منرو 9، اینڈرس گوس 8، نسیم شاہ 1 جبکہ سلمان علی آغا اور محمد شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فہیم اشرف نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام ا باد یونائیٹڈ
پڑھیں:
مریم نفیس اپنے ننھے عیسیٰ کو کھیل کے میدان میں لے آئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے سے بیٹے عیسیٰ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میدان میں لے آئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم نفیس کی بیٹے عیسیٰ اور شوہر ارمان احمد کے ہمراہ متعدد تصویریں وائرل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب اداکارہ اپنے بیٹے کو عوام مقام پر مداحوں کے سامنے لائیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Red Hot Sheru ???? (@redhotsheru)
ان تصویروں میں اداکارہ کو شوہے کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ باندھا ہوا ہے جسے مداح دیکھ کر ان کے اس انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
ایک تصویر میں مریم نفیس کے ساتھ ان کے قریبی دوست، قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کے بعد لی گئیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی مرتبہ ہار کا مزہ کھایا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے زیر کیا۔
Post Views: 1