تارکین وطن کی مدد: یورپ بھر میں 142 افراد کے خلاف مقدمات
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے نے ابھی حال ہی میں انکشاف کیا کہ 2024ء میں مختلف یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی مدد کرنے یا انہیں بچانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے والے کم از کم 142 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور انہیں عدالتی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا یا ابھی تک کرنا پڑ رہا ہے۔
یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری
پلیٹ فارم فار انٹرنیشنل کوآپریشن آن ان ڈوکومنٹڈ مائیگریشن (PICUM) ایک ایسی تنظیم ہے، جو کسی دستاویزی ریکارڈ کے بغیر ترک وطن سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی حامی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے مطابق پچھلے سال پورے یورپ میں 80 سے زائد افراد کو سمندر میں تارکین وطن کو بچانے یا ان کی مدد کرنے، اور تقریباً 20 افراد کو تارکین وطن کو پانی، خوراک یا کپڑے مہیا کرنے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
(جاری ہے)
پی آئی سی یو ایم نامی اس پلیٹ فارم سے وابستہ کارکن سلویا کارٹا نے ''تارکین وطن کے ساتھ یکجہتی کو مجرمانہ نوعیت کا اقدام قرار دیے جانے‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ''یہ لگاتار چوتھا سال ہے کہ ایسے الزامات کے تحت جن افراد کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے، ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘
2024 ء میں مہاجرت کے راستوں پر تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد میں اموات
اس پلیٹ فارم نے اپنی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں زیادہ تر توجہ بلغاریہ، قبرص، فرانس، یونان، اٹلی، لیٹویا، مالٹا اور پولینڈ کے واقعات پر مرکوز کی، اور اس کے لیے اعداد و شمار یورپی میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے لیے گئے۔
سلویا کارٹا نے کہا، ''ہم جن امور کی نشان دہی کر رہے ہیں، وہ اصل حقائق کا عشر عشیر بھی نہیں ہیں۔‘‘
بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک، 40 لاپتہ: اقوام متحدہ
اس تنظیم نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2024ء میں سات باسک کارکنوں پر مارچ کے مہینے میں اسپین اور فرانس کی سرحد کے پار 36 تارکین وطن کو اسمگل کرنے کی کارروائی سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز اس سال اکتوبر میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ باسک نیشنل لبریشن موومنٹ ایک سیاسی تحریک ہے، جو سماجی اور سیاسی طور پر فعال باسک تنظیموں کا ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے، جو باسک علاقوں کی اسپین اور فرانس سے آزادی کے لیے سرگرم ہوا تھا۔ یہ تحریک علیحدگی پسند تنظیم ETA کے ایما پر شروع کی گئی تھی، جسے مختلف وقتوں میں اسپین، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں بھی عائد کر دی تھیں۔
پیرس کے ایک تھیٹر میں سینکڑوں تارکین وطن کا تین ماہ سے جاری دھرنا ختم
پی آئی سی یو ایم کی اس رپورٹ میں خاص کر ان پانچ افراد کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو بیلاروس کی سرحد پر تارکین وطن کی ''انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کرنے‘‘ کے جرم میں پولینڈ میں جیل میں ہیں۔
ادارت: مقبول ملک
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارکین وطن کی پلیٹ فارم کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
یورپ سے حج کے لیے گھوڑوں پر سفر! سعودی عرب میں منفرد انداز میں حجاج کی آمد
یورپ سے تعلق رکھنے والے چار مسلمان حجاج، جن میں تین اسپینی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل ہیں، وہ گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
یہ منفرد قافلہ سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات کی الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر پہنچا، جہاں سعودی حکام اور رضاکاروں نے پھول، تحائف اور پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر، ممدوح المطیری نے اس سفر کو "ایمان اور عزم کی اعلیٰ مثال" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: "یہ حیران کن سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ حجاجِ کرام کس قدر روحانی جذبے سے سرشار ہو کر بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں۔"
سعودی بارڈر حکام، طبی ٹیموں اور معاون عملے نے حجاج کا طبی معائنہ کیا، ریفریشمنٹ فراہم کی، اور رہنمائی کی۔ الحج تیاریاں حکومت کے جامع منصوبے کے تحت جاری ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے حجاج کو سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
الحدیثہ کی مقامی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن نے ایک تقریب کا انعقاد کیا، جہاں روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی۔ حجاج کو خوش آمدیدی کٹس، پھول اور تحائف دیے گئے۔