غزہ پر بڑا حملہ؟ اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسرائیل نے محصور غزہ پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہزاروں ریزرو صیہونی فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس کی آج کابینہ سے توثیق متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی ہے، جس سے فاقہ کشی سے اموات کی تعداد 57 ہو گئی ہے، جب کہ 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایسا امدادی نظام بنایا جائے جس میں حماس کو رسائی نہ ہو۔
دوسری جانب، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر بھی مزید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ میں امداد کی ہر قسم کی فراہمی بند کر رکھی ہے، جب کہ دو روز قبل امدادی سامان اور رضا کار لے جانے والے بحری جہاز پر بھی سمندر میں بمباری کی گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہائی سطح پر پہنچ چکا ہے اور صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی زمینی کارروائی پر کہا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کا زمینی حملہ خوفناک ہے، اسرائیلی حملہ انسانی بحران کو مزید سنگین بناتاہے، اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
Post Views: 5