مالکان نے کہا کہ نئی قیمتوں سے تندور والوں کا نقصان ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ نئی قیمتوں پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روکا جائے اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر کے تندور مالکان نے ڈی سی کوئٹہ کی جانب سے روٹی کی طے شدہ قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تندور مالکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور مالکان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تندور مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئے روز تندور پر چھاپے ماکر کام کرنے والے افراد کو گرفتار، تندوروں کو سیل کیا جاتا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں روٹی کا جو نیا ریٹ دیا گیا ہے، وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ ہمیں دیگر صوبوں کی طرح 260 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی بغیر کسی تجزیہ کے روٹی کی نئی قمیت مقرر کی ہے، جس سے تندور مالکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور والوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کردی ہے۔ اب تک 100 سے زائد تندوروں کو سیل اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کی تندور مالکان مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 100 سے زائد تندور مالکان نے نقصان کی وجہ سے تندور ازخود بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تندوروں کے خلاف جاری کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور سیل تندوروں کو فوری طور پر کھولنے اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور ہمیں 260 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تندور مالکان کی جانب سے مالکان نے افراد کو

پڑھیں:

محبوبہ مفتی کا کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انھوں نے کہا کہ گجر بکروال برادری کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے نکی توی میں 21سالہ نوجوان پرویز احمد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد کو 24جولائی کو ستواری تھانے کی حدود میں ایک جعلی مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کی طرف سے جعلی مقابلے میں پرویز احمد کا قتل گجر بکروال برادری کے خلاف ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ گجر بکروال برادری کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • تل ابیب میں ہزاروں افراد کا احتجاج، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
  • محبوبہ مفتی کا کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
  • گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، اپوزیشن اے پی سی کا مطالبہ، تحریک چلائیں گے: پی ٹی آئی
  • روٹی ،کپڑا ،مکان ، خاتون اول نے سچ کردکھایا؛خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے دیے
  • زائرین پر پابندی کیخلاف تونسہ میں احتجاج
  • انگولا: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
  • چینی کے تمام ذخائر پر حکومت کا کنٹرول، ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل
  • ملک میں چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے، قیمتوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا: رانا تنویر حسین
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی