پہلگام فالس فلیگ؛ بلوچستان قبائل کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان متحدہ قبائل نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔
ذرائع کے مطابق ریلی میں غیور قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔
ریلی شرکاء نے بھارتی آبی جارحیت اور پہلگام فالس فلیگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شرکاء نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
متحدہ قبائل کے چیف امان اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ حملہ کیا، ہم بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قبائل کا پہلگام فالس فلیگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا حوصلہ افزا اقدام ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پہلگام فالس فلیگ
پڑھیں:
میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا.بھارت ہمیشہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کو بتاؤں گا کہ بھارت افغانستان میں اپنے قونصل خانوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کر رہا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، قوم نے اسے شکست دی، پاکستان میں ہر طرح کی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کی طرح بزدل نہیں ہیں. دہشتگردی کے خلاف عوام اور فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مودی سن لو، بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے. پاکستان میں حکومت، فورسز، ادارے اور عوام دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں۔