حیدرآباد و نواب شاہ میں انٹربورڈ کے سالانہ امتحانات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
حیدرآباد اور نواب شاہ میں گیارویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کےلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
دوسری جانب تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمن تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ سانگھڑ، نوشہروفیروز اور بینظیر آباد کے 82 ہزار امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 123 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 20 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سالانہ امتحانات کا
پڑھیں:
پی سی بی کا بڑا اعلان
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اہم فیصلہ کر لیا۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں "پاکستان" کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ کرنا پڑے جس سے شدید تنازع پیدا ہوا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ ملکی وقار، ساکھ اور مستقبل میں ایسے تنازعات سے بچاؤ کے لیے کی