Jang News:
2025-05-04@23:20:20 GMT

حیدرآباد میں کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

حیدرآباد میں کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے

—فائل فوٹو

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے۔

یہ بات حیدرآباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جاری نوٹیفکیشن میں بتائی ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق تمام 9 اضلاع میں بیک وقت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، ملیر کالا بورڈ کے علاقے میں دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس

کراچی:

ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شہر قائد کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب سے گزرنے والی ریلوے لائن کے قریب دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی بھی قائم ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا؛ ملازمہ جاں بحق اور دو زخمی

دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے سے قریب ہی کھڑی ہوئی چھیپا کی ایمبولینس کی چھت اور موٹر سائیکل کی ٹنکی پر دھماکے کے بعد نشانات پائے گئے۔

جبکہ اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں دھماکا ریلوے لائن کو نقصان پہنچانے کی کوشش تو نہیں تھی جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی کی جانب سے دھماکے کو کریکر حملہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ رات گئے تک بی ڈی ایس کا عملہ دھماکے سے متعلق شواہد حاصل کرنے میں مصروف تھے ۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے بجلی بند، شہری پریشان
  • کراچی، ملیر کالا بورڈ کے علاقے میں دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس
  • آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا؛پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
  • آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا؛پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
  • انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے متعلق بڑا فیصلہ!
  • نقل کی روک تھام کےلیے انتظامات کر رکھے ہیں: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی
  • بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ
  • کراچی: انٹر کے امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 مئی سے ہوگا
  • بلوچستان: انٹر کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے