مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)100اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور  اس دوران  4 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان   کو گرفتار کرکے تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان  کو گرفتار کرکے ان کے  قبضے سے 870 گرام چرس، 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر ملزم سے 2کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں کوٹ لکھپت لاہور میں کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے 28 کلوگرام جذب شدہ  آئس برآمد  کرلی گئی۔

اُدھر بلیلی روڈ کوئٹہ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم سے 10کلو گرام چرس برآمد  ہوئی ہے۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین،آٹھویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کا اختتام 228 ارب یوآن مالیت کے معاہدوں پر دستخط
  • جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا
  • راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا
  • ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
  • پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
  • کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط