آئی پی ایل میچ کے بعد حریف تماشائی آپس میں الجھ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:رائل چینلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں چنئی کی 2 رنز سے شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پرستاروں میں جھگڑا ہوگیا۔
چناسوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو منعقدہ مقابلے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے کہے گئے۔
زیرگردش ویڈیو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر چنئی کا ایک پرستار آئی پی ایل 2003 کی ٹرافی تھامے ہوئے دھونی کا پوسٹر اٹھائے کھڑا تھا۔
اس کی بنگلورو کے پرستاروں سے تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بنگلورو کے دو پرستار اس سے جھگڑ پڑے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔
ابھی تک لڑائی کی اصل بات سامنے نہیں آئی لیکن فریقین ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں، بنگلورو کی ٹیم اب 13 مئی کو چناسوامی اسٹیڈیم پر سن رائزرز حیدرآباد کا سامنا کرے گی۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔