ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔
ویرات کوہلی 8 سیزن میں 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز چنئی سپر کنگز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 بالز پر 62 رنز بناکر حالیہ سیزن میں اورنچ کیپ پر گرفت بھی مضبوط بنالی۔
کوہلی اب تک موجودہ سیزن میں 505 رنز جوڑ چکے ہیں، ان کی اوسط 63.
چنئی سے دلچسپ مقابلہ بنگلورو نے 2 رنز سے جیت لیا، لیگ میں چنئی کیخلاف بنگلورو کی یہ دوسری فتح شمار ہوئی۔
ڈیوڈ وارنر اب 7 سیزن میں 500 رنز بناکر دوسرے نمبرپر ہیں، کوہلی نے 2011 میں 557 رنز، 2013 میں 634، 2015 میں 505 اور 2016 میں ریکارڈ شکن 937 رنز بنائے تھے، 2018 میں انہوں نے 530 رنز، 2023 میں 639 اور 2024 میں 741 رنز جوڑے تھے۔
Post Views: 1
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔