راجستھان سرحد پر پاکستان نے جنگی جہاز اور توپ خانے کے یونٹس تعینات کردیئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
بمبئی (اوصاف نیوز) مودی سرکار کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیار تو ہے ہی، لیکن بھارت میں پاکستان کے ایک ایک قدم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ایئر فورس ایک ہی وقت میں تین بڑی فضائی مشقیں ”فضائے بدر“، ”للکارِ مومن“ اور ”ضربِ حیدری“ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایف-16، جے-10 اور جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
یہ مشقیں 29 اپریل سے جاری ہیں، اور ان میں سویڈن سے حاصل شدہ سیب (Saab) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے بھی شریک ہیں، جو دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہے ہیں۔
ادھر پاکستان آرمی کے اسٹرائیک کور کے یونٹس بھی اپنی متعلقہ حدود میں بھرپور جنگی تربیت کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایئر ڈیفنس یونٹس، جدید ریڈار سسٹمز اور چینی ساختہ SH-15 ہاوٹزر توپیں تعینات کی جا چکی ہیں۔ جو ہر طرح کی بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج نے اپنے ہوائی اڈوں کی حفاظت کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کو بھی متحرک کر دیا ہے جبکہ نیوی کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ سیاچن، سیالکوٹ، اور فاضلکہ کے علاقوں میں ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی صف بندی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ دشمن کی فضائی یا زمینی پیش قدمی کا بروقت پتہ چلایا جا سکے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارت کے ساتھ سرحد پر اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ جاری رکھا ہے، اور اگلی صفوں میں فضائی دفاع اور توپ خانے کے یونٹس تعینات کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ راجستھان کے ضلع بَرمیڑ کے لونگے والا سیکٹر کے قریب جدید ریڈار سسٹمز اور فضائی دفاعی ہتھیاروں کے نظام بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔
بھارتی قیادت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے۔ اگر بھارت نے مہم جوئی کی حماقت کی، تو اس کا خمیازہ اسے نہ صرف سرحد پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بھگتنا پڑے گا۔
تیسری بار صدارتی امیدوار،امریکی صدر ٹرمپ کا الیکشن لڑنے سے انکار، جے ڈی وینس کا نام دیدیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دلجیت دوسانجھ کا بھارتی میڈیا اور حکام پر کڑا وار
معروف بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ نے بھارت کے دوہرے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔
دلجیت دوسانجھ، جو اپنی شاندار گائیکی اور بلاک بسٹر فلموں کے باعث دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، نے اپنے حالیہ آورا ٹور کے ایک کنسرٹ میں خطاب کیا جہاں انہوں نے بھارتی میڈیا اور سرکاری حلقوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’’منافق‘‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فلم سردار جی 3 طویل عرصہ قبل شوٹ کی گئی تھی، لیکن پاکستان–بھارت تنازع کے بعد جب فلم ریلیز ہوئی تو انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنے بیان میں کہا، ’میرے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، حالانکہ فلم تنازع سے پہلے ہی شوٹ ہوچکی تھی۔ لیکن اب جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچز ہورہے ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔ یہ دہرا معیار ہے جس نے مجھے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیا۔ میں نے اس وقت بھی حملے اور حملہ آوروں کی مذمت کی تھی۔ ہم پنجابی ہیں اور ہمیشہ اپنی سرزمین بھارت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ملک کے خلاف جانے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔‘
دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ وہ اس رویے کو نہیں بھولے۔ اگرچہ ان کے پاس ہر الزام کا جواب تھا مگر انہوں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی۔
یاد رہے کہ فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل تھیں، جس کے باعث بھارت میں فلم کی ریلیز روک دی گئی جبکہ عالمی سطح پر اور خصوصاً پاکستان میں یہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور دلجیت کو وہاں کے مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت حاصل ہوئی۔
دلجیت دوسانجھ نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی زبردست مقبولیت رکھتے ہیں۔ مداح اکثر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے فن اور شخصیت کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں۔
Post Views: 1