جنوبی بھارتی اداکار پراکاش راج فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز کے حق میں بول پڑے۔

سلمان خان کی فلم Wanted میں ولن کے کردار کیلئے مشہور ہندی اور تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور بھارتی سیاستدان پراکاش راج نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی آنے والی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراکاش راج نے واضح کیا کہ کسی فلم پر صرف اس بنیاد پر پابندی عائد کرنا درست نہیں کہ اس میں پاکستانی اداکار ہے۔ فلم پر پابندی اس وقت تک نہیں لگنی چاہیے جب تک کہ اس میں بچوں کے ساتھ زیادتی، فحاشی یا کوئی نقصان دہ مواد شامل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کو سنجیدگی سے سننا چاہیے، نہ کہ تخلیقی اظہار اور فنکاروں کے کام کو دبایا جائے۔

یاد رہے کہ فواد خان کی وانی کپور کیساتھ اس فلم کو لے کر بھارت میں تنازع پیدا ہو چکا ہے اور اس کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فواد خان کی

پڑھیں:

چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔

اس موقع پر ترک سفیر کا کہنا تھا ترکیہ پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے، ان کا کہنا تھا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پرکاش راج کی فواد خان کی فلم عبیر گلال کی حمایت
  • وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب
  • وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ’عبیر گلال‘ کی تمام پوسٹس غائب
  • سکھوں کا پاکستان کی حمایت کا اعلان
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثنا
  • پہلگام حملے پر بیان بازی اداکار سونو نگم کو مہنگی پڑ گئی، ایف آئی آر درج
  • چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
  • بھارتی مداح وی پی این لگا کر اپنے پسندیدہ اداکار فرحان سعید کو دیکھنے لگ گئے
  • بھارت کے معروف اداکار آپریشن سے قبل ہی جان کی بازی ہارگئے