سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سوات (نیوزڈیسک)سوات کے علاقےمینگورہ سمیت گردونواح میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
>
سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملکی و بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 75 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 316 ڈالر ہے۔