یوٹیلیی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردئیے یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دئیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملازمین کی
پڑھیں:
ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔