پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کا 267 لاکھ ڈالرز سے زائد نقصان
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث اس وقت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیخلاف اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اگلے روز پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کردیں، اور اب اعداد شمار بتا رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے پاس ایسا ہتھیار تھا جس کے استعمال کے فوری اثرات پڑنا شروع ہو چکے ہیں۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنیاں جن میں ایئر انڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد ان بھارتی طیاروں کو بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کرنا پڑ رہی ہے، جو لمبے روٹس کی وجہ سے ان ایئرلائنز کو فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث مالی نقصان سے دوچار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟
پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ایئر کا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بند کردیاگیاہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہر امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے۔
امریکا سمیت طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملہ کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن کی وجہ سے یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے، اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مسافر بھارتی ایئرلائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئرلائنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال
ایوی ایشن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت بھارت سے جانے والے مسافروں کو بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، واضح رہے کہ پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل سے 23 مئی تک بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔
پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر گزشتہ 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جو امریکی ڈالرز میں 267 لاکھ 32 ہزار کے لگ بھگ بنتا ہے، اس حساب کتاب سے بھارتی ہوا بازی صنعت کے مستقبل کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد آباد امرتسر انڈیگو ایئر بنگلور بھارت بھارتی ایئرلائنز بھارتی روپے پاکستان دہلی ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن ریفنڈز فضائی حدود فلائٹ آپریشن مالی نقصان ممبئی یورپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیگو ایئر بنگلور بھارت بھارتی ایئرلائنز بھارتی روپے پاکستان دہلی ریفنڈز فلائٹ آپریشن مالی نقصان یورپ پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز ایئرلائنز کو بھارتی ایئر کے لیے
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :