سشمیتا اور ایشوریا کے درمیان تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بین الاقوامی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنے والی دو حسینائیں، سشمیتا سین اور ایشوریا رائے، 90 کی دہائی میں خوب سرخیوں میں رہیں۔
1994 میں ایک نے مس یونیورس کا خطاب جیتا تو دوسری نے مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا۔ دونوں نے بعد ازاں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔ وقت کے ساتھ ان کے درمیان رقابت کی افواہیں بھی زور پکڑتی رہیں۔
تاہم حال ہی میں سشمیتا سین کا ایک پرانا انٹرویو کلپ منظرِ عام پر آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں وہ نہایت وقار سے ایشوریا رائے کے ساتھ اپنے تعلقات اور مبینہ رقابت پرگفتگو کررہی ہیں۔
سشمیتا سین نے کہا:
“ہمارے پاس دشمن یا دوست بننے کا وقت ہی نہیں تھا۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو فاصلے سے جانتے تھے۔ ہر کوئی اپنے کام میں مصروف تھا۔ ہم وہ قریبی دوست نہیں تھے جو ایک دوسرے کے لیے کہیں کہ ’نہیں، پہلے تم آؤ‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ، ہم بس اپنی اپنی جگہ بہترین بننا چاہتے تھے اور ہم نے یہ ثابت بھی کیا۔ میں نے مس یونیورس جیتا اور ایشوریا نے مس ورلڈ۔ ہم دونوں کسی سے کم نہ تھے۔ ہم نے اپنا کام کیا، اور خوب کیا۔“
سشمیتا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دو افراد بغیر دوست یا دشمن بنے بھی اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا:
”لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اگر کبھی کوئی رقابت تھی بھی، تو وہ صرف اس بات کی تھی کہ میں اپنے کام میں بہتر بنوں۔ لوگ ایک دوسرے کا موازنہ تب ہی کرتے ہیں جب دونوں مکمل ہوں، لیکن ہم میں سے کوئی بھی کامل نہیں تھا۔ ہم دونوں نے نیا کیریئر شروع کیا تھا اور اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔ اس لیے رقابت جیسی کوئی چیز تھی ہی نہیں۔“
مزیدپڑھیں:نوکیا کا پاکستان میں فونز سستے کرنے کا اعلان۔۔ متوقع قیمت بھی بتا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت خطے کے 4 ارب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، ملک محمد احمد خان
سپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت سندھ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر برہما پترا سے بھی پانی رک سکتا ہے، پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو اس سے چار ارب لوگ متاثر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بُھول میں نہ رہے، بھارتی جنگی جنون دکھا کر خطے میں برتری قائم کرے گا تو پاکستان اسے برداشت نہیں کر لے گا؟ آرمی چیف کی تقریر کے بعد آرمی چیف کے نام پر ہر پاکستانی سانس لے رہا ہے۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، اس کو پیغام ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے، بھارت خطے کے چار ارب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ بھارتی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس نہ تو کوئی ثبوت ہے، نہ ہی دنیا نے اسے تسلیم کیا، اگر بھارت کیساتھ کشیدگی بڑھی تو ہمارا بچہ بچہ وطن کی سالمیت کیلئے آگے بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے، بھارتی انٹیلی جنس اور اداروں پر سوال اٹھتا ہے کہ کیسے پہلگام واقعہ رونما ہو گیا۔
ملک محمد احمد خان نے بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے کے معاملہ پر کہا کہ بھارت سندھ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر برہما پترا سے بھی پانی رک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو اس سے چار ارب لوگ متاثر ہوں گے، نسلیں اپاہج ہوں گی، زیر زمین زندگی بھی نہیں رہے گی۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کی حرمت و تقدس کسی بھی چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ آرمی چیف مکا لہرا کر جواب دیتے ہیں تو لوگ جذبہ حب الوطنی سے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ایک سوال پر سپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معاملات پر اہم ترین اجلاس میں جانے سے انکار کردیا، پی ٹی آئی کا یہ ناعاقبت اندیش فیصلہ ہے، اس فیصلہ کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔