راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی و ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کا مقصد صوبے کے عوام کو دیرپا فائدہ پہنچانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، تاہم ریاست دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھیں تاکہ صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کا خواب حقیقت بن سکے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق آرمی چیف

پڑھیں:

بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-11-21

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
  • افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار احمد
  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
  • افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار
  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر