2 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے اپنی سب سے بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاقی بجٹ پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔
آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔
جبکہ حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، رانا مبشر اقبال، مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ ، ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام معاملات میں مشاورت کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-2026 کے حوالے سے تجاویز دیں۔ بجٹ پر مشاورت کا پہلا دور تھا۔ حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کی توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 مہینوں میں تقسیم کار کمپنیاں صوبائی حکومتوں کے حوالے کردی جائیں گی۔
دوران ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کی حفاظت کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کا اشتعال انگیز رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا بھی کہا۔ بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے حوالے سے پاکستان بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور دنیا کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کے لئے میری کئی ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں بھی اس مسئلہ کو بھرپور طور پر اٹھائے گا، تاکہ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھائے اور اس کے عزائم سے آگاہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور معطل کرنے کی کوشش کرنا اور اسے آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ پانی پاکستانی عوام کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے دفاع اور حفاظت کے حوالے سے متحد ہیں۔ پاکستان کے دفاع کی خاطر ہم پاکستان کی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وفد نے بھارتی جنگی عزائم دنیا کے سامنے رکھنے پر وفاقی حکومت کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پیپلزپارٹی وزیر اعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلزپارٹی وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کے پارٹی کے وفد کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی وفد نے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔
پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا مقصد حقیقی خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں ہونے والے پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا ہے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کی نشریات کے لیے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ ہم امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ آج سے ایک دہائی بعد میں پاکستان کو معاشی طور پر خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کو پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ چینل عالمی ناظرین کو پاکستان کے لیے ایک فعال اور مستند آواز فراہم کرنے، معلومات کے تضاد کو ختم کرنے اور عوامی سفارت کاری کے لیے انگریزی زبان کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری عطاتارڑ کے شکرگزار
انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا اسٹریٹجک مقصد پاکستان کی جانب سے دنیا تک سب سے پہلے اپنی خبر اور نکتہ نظر پہنچانا ہے، یہ چینل اندرون ملک رپورٹنگ کو مربوط جبکہ فری لانسرز کے ایک عالمی نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بروقت ، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج کو یقینی بنائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سیٹیلائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 24 گھنٹے نشریات پیش کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل پاکستان ٹیلی وژن پی ٹی وی