تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ 

 ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کےلیے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے اطلاعات ہیں بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف تحقیقات میں ہچکچاہٹ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے، شاہ محمود قریشی وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دے دی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، شرکاء کی گفتگو کے اہم نکات سامنے آگئے

 ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے معاملات پر پاکستان سے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ 

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں فریقین نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے تبادلہ خیال کیا صورتحال پر ملاقات میں صدر مملکت پر بھی

پڑھیں:

یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورا گوائے کے ہم منصب ماریو لوپاٹکن کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ