پاکستانی فضائی حدود بندش کا 12واں روز، بھارت ایئرلائنز کو 250 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
طیاروں کیلئے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جا کر پہنچنا ناممکن ہوگیا، جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 12واں روز ہے، جس کے باعث 1250 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہیں، انڈیگوائیر کے ایئر بس 320 طیاروں کیلئے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جا کر پہنچنا ناممکن ہوگیا، جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ انڈیگوائیر کا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے۔ امرتسر دہلی ممبئی احمد آباد بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔