جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو کرارا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ، جے یوآئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔البتہ تحریک انصاف نے پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماوں کو پاک فوج کی تیاریوں سے جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔بریفنگ میں پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متفقہ قرارداد آج شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی، اجلاس میں ارکان اس اہم ترین ایشو پر اظہار خیال بھی کریں گے۔
وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ میں شرکت کے بعد وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس کے شرکا کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔طلال چودھری نے بتایا کہ بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو آگاہی ملی کہ کیسے پلان بنا کر یہ واقعہ کیا گیا، مودی پاکستان اور مسلمان دشمنی کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بھارت کا مقصد سندھ طاس معاہدے کو بھی ہدف بنانا تھامگر اس بار مودی کے بیانیے پر دنیا نے آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کیا، پا کستان کے مو¿قف کی جیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا اور میڈیا نے بہترین انداز سے بھارتی بیانیے کو شکست دی، پاکستان نے کلیئر میسج دے دیا ہے کہ ہم تیار ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے مزید کہا کہ بھارت جہاں کہیں بھی کچھ کرے گا تو اس کو دگنا جواب دیا جائے گا، بھارت کے اس عمل کی قیمت دنیا کو چکانی پڑ سکتی ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو¿ بڑھ گیا ہے۔
اتوار کو 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کی اچانک پاکستان آمد اور پھر چند گھنٹوں کے بعد بھارت میں لینڈنگ ، حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر طلال چودھری نے بریفنگ میں کہا کہ
پڑھیں:
محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا شاندار استقبال کیا۔دوران ملاقات پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق،برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کیلئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔(جاری ہے)
اس موقع پرمحمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یو اے ای کی سائنسی ترقی،ماحول دوستی اور جدید ویژن کو سراہا ۔
صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے،پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے،پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔