جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مؤثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن باضابطہ اتحاد ممکن نہیں، جے یو آئی کی جنرل کونسل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی اجازت نہیں دی اور ہمارے تحفظات یہ ہیں کہ پی ٹی آئی سے متعلق تحفظات ختم ہی نہیں ہو رہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کے پی حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے اور اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔

فضل الرحمان نے جے یو آئی ارکان کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اور کہا پارلیمان میں بھرپور اور مؤثرکردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان فضل الرحمان نے پی ٹی آئی

پڑھیں:

ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے ‘مولانا فضل الرحمان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے ، پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنما ، روشن فکر قائد اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے ، ہمیشہ وطن عزیز میں شعائر اسلام کے حوالے سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ہر موقع پر ان کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھایا ،پروفیسر صاحب مرحوم مہربان بزرگ اور شفیق انسان تھے،مرحوم کی خدمات ہمہ جہت اور ان کا کردار قابل تحسین تھا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اپنے شایان شان اجر عظیم سے نوازے ،اللہ کریم مرحوم کو اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے ۔پرفیسر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ ،کارکنان ، متعلقین اور پاکستان کے تمام مذہبی طبقے سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ،دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں ۔

متعلقہ مضامین

  • بریفنگ غیرسنجیدہ تھی
  • فضل الرحمان کی  قومی یک جہتی بڑھانے کے لئے قومی اسمبلی سے  واپسی
  • ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا
  • فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے
  • مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں 2 منٹ تک پھنسے رہے
  • مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آوٹ
  • مولانا فضل الرحمان کااپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آوٹ
  • ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے ‘مولانا فضل الرحمان