بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے، بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا۔
سابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے تب مقدار کم ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی کے ایشو پر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا، بھارت جانتا ہے کہ وہ معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، حکومت کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ بروقت ہے۔
بھارت کو یہ نہیں پتا کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی، گورنر سندھگورنر سندھ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جنگ میں پہل کریں، بھارت سن لے ہم گرانا بھی جانتے ہیں اور جو گر جائے اس کو اٹھا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں۔
شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ممکن نہیں دونوں ایٹمی پاور ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، ورلڈ بینک سے رجوع کرنا ہو گا، ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سندھ طاس معاہدے کے ضامن ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت سے دنیا کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بھارت
پڑھیں:
شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کراچی:شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔
قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین ولد احمد کے نام سے کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اورنوجوان ماں بیٹا ہیں جب کہ زخمی ہونے والا بھی خاتون کا بیٹا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے واٹرٹینکرکوتحویل میں لینے کےبعد تھانے منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ اوعنایت اللہ مروت کے مطابق حادثے میں جاں بحق و زخمی ماں بیٹے لانڈھی کے رہائشی تھے، تینوں ایک مل میں کام کرتے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ماں بیٹے ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے۔ پہلے ان کی موٹر سائیکل کسی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر ان پرچڑھ گیا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا۔
دوسری جانب موچکو تھانے کےعلاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس حاجی خواستی گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ شہباز اورزخمی کی شناخت 25 سالہ داؤد ولدیت اسلم کے نام سے کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا ۔
ساحل تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 08 کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ یار جان ولد نورمحمد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص تیز رفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے۔