کراچی: ساحل سمندر پر قیمتی مینگروز درخت کاٹنے پر پہلی ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے ساحل سمندر پر قیمتی مینگروز درخت کاٹنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق مینگروز کٹائی پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوآرڈینیشن سامنے آئی ہے۔
کمشنر کراچی نے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگرووز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔
مینگروز کاٹنے والوں کو کراچی پورٹ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے حراست میں لے لیا، کارروائی کے بعد محکمہ جنگلات حکومت سندھ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کروا دی۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق یہ ایف آئی آر مینگروز کٹائی پر درج ہونے والی پہلی ایف آئی آر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخت کاٹنے پر ایف آئی آر
پڑھیں:
یمن کے ساحل پر خراب موسم کی وجہ سے کشتی ڈوبنے سے 54 افراد ہلاک
صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ (اتوار کو) پیش آیا ہے، اس کی وجہ خراب موسم بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔ صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ (اتوار کو) پیش آیا ہے، اس کی وجہ خراب موسم بتائی جا رہی ہے۔