Daily Mumtaz:
2025-08-05@12:52:19 GMT

پاکستانیوں کا بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

پاکستانیوں کا بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملہ

بھارتی میڈیا نے ”پاکستان سائبر فورس“ نامی گروہ کی جانب سے بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملے اور حساس ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سائبر فورس کے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گروپ نے بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروس اور منوہر پارکیر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دفاعی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی، جس میں ان کے لاگ اِن کریڈنشلز بھی شامل ہیں۔

اس ڈیٹا لیک کے علاوہ، یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس گروپ نے ”آرمرڈ ویہیکل نگم لمیٹڈ“ (Armoured Vehicles Nigam) جو کہ وزارت دفاع کے تحت کام کرنے والی ایک پی ایس یو کمپنی ہے، اس کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ویب سائٹ کو پاکستانی پرچم اور ”الخالد“ ٹینک کی تصویر کے ساتھ ڈیفیس کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمرڈ ویہیکل نگم لمیٹڈ کی ویب سائٹ کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مکمل اور تفصیلی آڈٹ کے لیے آف لائن کر دیا گیا ہے تاکہ ڈیفیسمنٹ کی کوشش سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور ویب سائٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارت کی جانب سے بھی آئے روز پاکستان پر سائبر حملے کیے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ ”IOK Hacker“ کے نام سے کام کر رہا تھا، جس کا مقصد ویب پیجز کو خراب کرنا، آن لائن خدمات کو متاثر کرنا، اور ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا تک رسائی کے مطابق ویب سائٹ گیا ہے

پڑھیں:

’ خود پسندی میں ڈوبا شخص‘۔ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف، گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار

امریکی صدر کی جانب سے  بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا عندیہ دیے جانے کے بعد گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت معاشی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا نے شدید ردعمل دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ بھارت تجارتی تعلقات میں دراڑ، گودی میڈیا نے امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نمایاں طور پر زیادہ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ امریکی صدر پر سخت تنقید وہ بے شرمی سے خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کی بے شمار وجوہات ہیں۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نفسیاتی تجزیہ کرنا آج دنیا بھر میں ایک ابھرتا ہوا کاروبار بن چکا ہے۔

ٹرمپ کے بیان نے مودی میڈیا کی خود ساختہ شان کو خاک میں ملا دیا، بھارت پر اضافی ٹیرف کے اعلان نے مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا۔

دنیا کی تیسری بڑی نام نہاد معیشت بننے کا دعوے دار بھارت امریکی ٹیرف وار برداشت نہ کر سکا، مودی کی سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے والا گودی میڈیا آج بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بن گیا۔ 

گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا، امریکی صدر نے مودی سرکار کی جھوٹی معاشی برتری کا پردہ چاک کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’ خود پسندی میں ڈوبا شخص‘۔ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف، گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار
  • پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی
  • پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • مشہور بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریب کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
  • خواجہ آصف سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
  • امریکا: جوہری ہتھیاروں کی غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ برآمد
  • عالمی مالیاتی خاندانوں کا بازار، میڈیا اور جامعات پر کنٹرول
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی