ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، جو انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا میچ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں احمد دانیال نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے چار سال انتظار کیا، یہ پی ایس ایل میں میرا پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو میں اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں میں کرکٹر نہیں بن سکا۔‘‘ پشاور زلمی نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی پوری ٹیم زلمی کے باؤلرز کی نپی تلی کارکردگی کے باعث صرف 108 رنز پر 19.

1 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔ احمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ معاذ صداقت اور لک ووڈ نے 2، اور الزاری جوزف، صائم ایوب و علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ ٹیم میں سب ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے ہیں، دو میچ کھیل چکا ہوں اور کوشش ہے کہ آخری دونوں میچز بھی جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹنگ کا شوق ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں بابر اعظم کی قیادت کے حوالے سے احمد دانیال نے کہا کہ ’’یہ میری پہلی مرتبہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنے کا موقع ہے، وہ بیٹنگ سے متعلق بہترین مشورے دیتے ہیں اور ہمیشہ ٹیم کے لیے سوچتے ہیں۔ زلمی کی فتح نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کیے بلکہ احمد دانیال کے کیریئر میں ایک یادگار سنگ میل کا اضافہ بھی کیا

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: وکیل شمس الاسلام کا قتل کیوں ہوا؟ ملزم عمران آفریدی نے ساری کہانی سنادی

کراچی میں معروف وکیل شمس الاسلام کے قتل میں نامزد ملزم عمران آفریدی نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں ملزم نے ذاتی دشمنی اور قانونی نظام سے انصاف نہ ملنے کو قتل کی وجہ قرار دیا ہے۔

عمران آفریدی نے الزام لگایا کہ شمس الاسلام نے مالی تنازع پر اس کے والد کو اغوا، تشدد اور قتل کیا تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ متوفی وکیل نے ان کے خاندان پر جھوٹے مقدمات درج کروائے، جن میں دہشتگردی جیسے سنگین الزامات شامل تھے، جبکہ گھر کی خواتین کو قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔

ویڈیو بیان میں عمران آفریدی کا کہنا تھا ’آج سے 4 سال پہلے میرے والد اور خواجہ شمس الاسلام کے درمیان دوستی تھی۔ پھر 35 لاکھ روپے پر ان کے درمیان تنازعہ ہوا۔ اس 35 لاکھ روپے کے لیے خواجہ شمس الاسلام نے میرے ابو کو 3 ماہ اغوا کیے رکھا۔ شدید تشدد کیا۔ اور نفسیاتی مریض بنادیا۔ اور معذور کردیا۔ جھوٹے مقدمات بنوا کر تھانے میں بند کروادیا۔ میرے والد 20 دن جیل میں رہے۔ پھر ضمانت پر رہا ہوئے۔  وہ ایک سال تک شدید ذہنی اذیت میں رہے۔ اس کے بعد رمضان کے مہینہ میں خواجہ شمس الاسلام نے پھر میرے والد کو اغوا کیا اور بہت زیادہ تشدد کیا اور پھر سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔‘

عمران آفریدی نے کہا کہ ہم 4 سال تک قانون کے دروازے کھٹکھٹاتے رہے لیکن ہمیں کہیں سے انصاف نہ مل سکا۔ کیونکہ شمس الاسلام ایک طاقتور وکیل تھا۔ وہ پہلے بھی اپنے ڈرائیور ذوالفقار کا قتل کروا چکا ہے۔

اس نے بتایا کہ 14 نومبر 2024 کو میرا اور خواجہ شمس الاسلام کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ اس جھگڑے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔ اس نے مجھے اور میرے سارے خاندان کو دہشتگردی کی ایف آئی آر میں نامزد کرا دیا۔ اور میرے بے گناہ چھوٹے بھائیوں کو گرفتار کروا کر جیل بھجوا دیا۔ وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔ حالانکہ شمس الاسلام کا جھگڑا میرے ساتھ تھا۔

عمران آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کے اغوا اور قتل میں شمس الاسلام اور مولوی عبادالرحمان کو نامزد کروایا لیکن ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ نہ ہی کوئی ایجنسی حرکت میں آئی حالانکہ میرے والد ہیڈ کانسٹیبل تھے۔

 اس کا کہنا تھا ’ میں نے جو یہ انتہائی قدم اٹھایا، وہ قانون سے مایوس ہوکر اٹھایا۔ ذہنی دباؤ اور اذیت سہہ سہہ کر اٹھایا۔

میری شمس الاسلام سے دشمنی تھی۔اور میں نے ہی اسے قتل کیا۔ حالانکہ میں ایک پرامن پاکستانی شہری تھا اور آج مجھے قانون کی طرف سے ناانصافی کی وجہ نے مجرم بنادیا جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ اکیلا تھا اور قتل میں کوئی رشتہ دار یا دوست شامل نہیں تھا۔ اس نے حکام سے اپیل کی کہ اس کے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کو ہراساں نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ  شمس الاسلام کو جمعہ کے روز ڈیفنس فیز 6 میں قرآن اکیڈمی کے باہر اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ جمعہ کی نماز اور ایک جنازے میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ اس حملے میں ان کا بیٹا دانیال زخمی ہوا۔ واقعہ درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، عمران آفریدی کے والد نبی گل آفریدی کا قتل 2021 میں بوٹ بیسن تھانے میں درج ہوا تھا، اور آفریدی خاندان اس قتل کا ذمہ دار شمس الاسلام کو ٹھہراتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بیٹی کے زخمی ہونے پر والد کا انوکھا احتجاج، پانی بھرے گڑھے میں بستر لگا کر لیٹ گیا
  • سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا، ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
  • عمران خان کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی فرق ڈال سکتے ہیں، قاسم خان
  • کراچی: وکیل شمس الاسلام کا قتل کیوں ہوا؟ ملزم عمران آفریدی نے ساری کہانی سنادی
  • سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ، ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم، ذاتی انتقام قرار
  • والد انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟ عظمیٰ بخاری
  • 33 سالہ انتظار ختم،شاہ رخ خان کوبڑی خوشخبری مل گئی
  • والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ ہی کچھ کرسکتے ہیں: قاسم خان
  • شاہ رخ خان کا 33 سالہ انتظار ختم، پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا
  • 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب