بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز بند‘ دریائے چناب خشک ہونا شروع ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )انڈیا کی جانب سے بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز بند کیے جانے کے باعث دریائے چناب کے کئی حصے خشک ہونا شروع ہو گئے ہیں اپریل میں پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ان میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پانی کے بہاﺅ کو روکنے کی وجہ سے آبی حیات پر پڑنے والے دباﺅ کو کم کرنے کے لیے سلال اور بگلیہار ڈیموں کے ایک ایک سپل ویز سے پانی چھوڑا جا رہا ہے. رپورٹ میں بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی علاقے میں پہلے دریائے چناب میں 25 سے 30 فٹ پانی بہتا تھا جو اب گھٹ کر محض ڈیڑھ سے دو فٹ رہ گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکنے کے فیصلے بعد ہوا ہے . دوسری جانب بھارتی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بگلیہار ڈیم کے صرف ایک سپل وے سے پانی چھوڑا جا رہا ہے جبکہ باقی سارے دروازے بند ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں ڈیم بھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اخنور میں رواں ماہ میںہونے والی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی اونچی ہو گئی ہے اور انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بگلیہار ڈیم دریائے چناب
پڑھیں:
دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے آنے والے پانی میں اضافہ
فائل فوٹودریائے چناب میں بھارت کی جانب سے آنے والے پانی میں اضافہ ہونے لگا۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 27 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ہیڈ مرالہ سے پانی کا اخراج شروع کر دیا گیا۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 4 ہزار کیوسک سے بھی نیچے چلا گیا تھا۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کا اخراج صفر ہونے سے دریائے چناب کا بیڈ خالی ہوگیا تھا۔