اگلے 100 دن میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )خود کو عہد حاضر کانوسٹراڈیمس کہلوانے والے امریکی نجومی کریگ ہیملٹن پارکر نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 100 دنوں میں دنیا کے چار بڑے خطوں میں ایسے فلیش پوائنٹس جنم لے سکتے ہیں جو عالمی سطح پر شدید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں حتی کہ تیسری عالمی جنگ کو جنم دے سکتے ہیں.
(جاری ہے)
کریگ نے سب سے خطرناک امکان تائیوان کے حوالے سے ظاہر کیا جسے چین اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس کے آس پاس مسلسل فوجی مشقیں کرتا ہے کریگ نے پیشگوئی کی کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ چین تائیوان پر بڑا قدم اٹھانے جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تائیوان کی مدد کو آئے گا لیکن اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی کریگ ہیملٹن پارکر نے جنوبی ایشیا میں بھی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ابھرتے ہوئے تنازعات دیکھ رہا ہوں اس نے خبردار کیا کہ بھارت کی فوج نیپال اور پاکستان میں داخل ہو سکتی ہے اور ٹرمپ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے بھارت سے نئے عسکری اور اقتصادی معاہدے کرے گا تاکہ بھارت کو روس سے مزید دور کیا جا سکے. مشرقِ یورپ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پارکر نے دعوی کیا کہ ٹرمپ روس سے ایسا معاہدہ کر سکتا ہے جس کے تحت یوکرین کریمیا پر اپنا دعوی واپس لے لے گا کریگ نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کریمیا کو باضابطہ طور پر روس کے حوالے کر دیا جائے گا. پارکر نے خبردار کیا کہ اس کے باوجود یوکرین میں اگست کے آس پاس دوبارہ تشدد بھڑک سکتا ہے کریگ کی سب سے چونکا دینے والی پیشگوئی مشرقِ وسطی سے متعلق کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ ہوگا جس کے تحت غزہ کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے گا اس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام خطے میں مزید غصہ اور بغاوت کو جنم دے گا. کریگ ہیملٹن پارکر نے کہا کہ عالمی امن کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی میں دیکھ رہا ہوں کہ جون میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس اختلافات اور بد نظمی کا شکار ہو کر ناکام ہو جائے گی یہ پیشگوئیاں اگرچہ محض نظریاتی بنیادوں پر کی گئی ہیں لیکن عالمی سیاست اور موجودہ کشیدہ حالات کے تناظر میں ان کی بازگشت دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں دیکھ رہا ہوں پارکر نے سکتے ہیں کریگ نے کہ میں
پڑھیں:
ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں، موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانیماہرینِ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثر انداز ہو رہی ہیں، مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثر انداز ہیں، 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے، رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے، عام طور پر ملک کے جنوبی حصے سے مون سون 15 ستمبر کو ختم ہو جاتا ہے تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔