وزراء کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، عبدالواسع
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکمران دہائیاں دے رہے ہیں کہ قومی خزانہ خالی ہے جبکہ دوسری طرف عوامی مینڈیٹ کے برعکس فارم 47 کے تحت قوم پر مسلط اپنے منظور نظر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافہ ملک میں خط غربت کے نیچے انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے 47 فیصد عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکمران دہائیاں دے رہے ہیں کہ قومی خزانہ خالی ہے جبکہ دوسری طرف عوامی مینڈیٹ کے برعکس فارم 47 کے تحت قوم پر مسلط اپنے منظور نظر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غریبوں کیلئے نوکری نہیں، روٹی نہیں، ریلیف نہیں، علاج کی سہولیات ناپید ہیں مگر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے وزیروں کی تنخواہیں دو لاکھ سے بڑھا کر 519000 روپے کر دی گئی ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ صدر مملکت کیجانب سے وزراء کی تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم جنوری 2025ء سے لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اور ناقص کارکردگی کی بدولت اس وقت ملک میں بدترین کرپشن کا دور دورہ ہے اور حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کے لئے غریبوں کو قربانی کابکرابنارہی ہے جوکہ شرمناک عمل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تنخواہوں میں مملکت کی
پڑھیں:
جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنے کیلئے جادوئی پٹی تیار
چینی سائنس دانون نے شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج کے دوران سرجری میں خون کے رسنے کے مسئلے کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔
شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ان زخموں کے لیے بیکٹیریل سیلولوز نامی مٹیریل (جس سے ہوا گزر سکتی ہے اور جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا) سے ایک پٹی تیار کی ہے۔
یہ کوئی سادہ پٹی نہیں بلکہ اس میں انہوں نے خون جمانے والے جسم کے قدرتی خامرے تھرومبِن شامل کر کے اس پٹی کو بیکٹیریل فیبرک سے بائیو اکٹیو پٹی بنا دیا ہے۔
چونکہ تھرومبن اکیلا زیادہ دیر تک پٹی پر ٹک نہیں پاتا تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے ایک ’بائیولوجیکل گلو ٹیگ‘ بھی شامل کیا ہے جس سے تھروبن کو پٹی میں لاک کیا جا سکے گا۔ پٹی پر تھرومبن لگانے کے لیے اس کو ایک خاص محلول میں ڈبونا ہوگا۔
ایڈوانسڈ مٹیریلز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ تھرومبن لگی یہ پٹی کمال کے نتائج رکھتی ہے۔ یہ 60 سیکنڈ کے اندر خون کو روکتی ہے، انسانی جِلد کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور یہاں تک کہ جسم کو خود کو ٹھیک کرنے کے طریقوں کو فعال کرنے کے اشارے بھی دیتی ہے۔