بھارتی حملہ، پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان مناسب وقت اور مقام پر بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کے حملے کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکا نے یو این سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قراردادکو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔
امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے
یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔
امریکی ویٹو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکا کے اس اقدام پر کئی ممالک نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینوں کا قتل عام ہورہا ہے ،غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں ،اسرائیل نے غزہ میں ہسپتالوں کو بھی چھوڑا ،عاصم افتخار نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے ،غزہ میں روزانہ بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔
چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت